ملے گا زلف آزادی انہیں کیا موسم گل میں
قفس سے چھوٹ کر گلشن میں جو بے بال و پر آئے
عالم مظفر نگری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہ ان کا وعدہ وہ ایفائے عہد کا عالم
کہ یاد بھی نہیں آتا ہے بھولتا بھی نہیں
عالم مظفر نگری
ٹیگز:
| واڈا |
| 2 لائنیں شیری |
بن کے تعبیر بھی آیا ہوتا
نت نئے خواب دکھانے والا
عالم تاب تشنہ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
حد ہو گئی تھی ہم سے محبت میں کفر کی
جیسے خدا نخواستہ وہ لاشریک تھا
عالم تاب تشنہ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہم اپنے عشق کی اب اور کیا شہادت دیں
ہمیں ہمارے رقیبوں نے معتبر جانا
عالم تاب تشنہ
ٹیگز:
| رقیب |
| 2 لائنیں شیری |
ہر دور میں رہا یہی آئین منصفی
جو سر نہ جھک سکے وہ قلم کر دئیے گئے
عالم تاب تشنہ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اس راہ محبت میں تو ساتھ اگر ہوتا
ہر گام پہ گل کھلتے خوشبو کا سفر ہوتا
عالم تاب تشنہ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |