ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملا
ان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
شیخ ابراہیم ذوقؔ
گنجائش دو شاہ نہیں ایک ملک میں
وحدانیت کے حق کی یہی بس دلیل ہے
شیر محمد خاں ایمان
گنجائش دو شاہ نہیں ایک ملک میں
وحدانیت کے حق کی یہی بس دلیل ہے
شیر محمد خاں ایمان
کچھ سرخ جو ہے رنگ مرے اشک رواں کا
شاید کوئی ٹوٹا دل مجروح کا ٹانکا
شیر محمد خاں ایمان
چوم کر آیا ہے یہ دست حنائی آپ کا
کیوں نہ رکھوں میں کلیجے سے لگا کر تیر کو
شیر سنگھ ناز دہلوی
چوم کر آیا ہے یہ دست حنائی آپ کا
کیوں نہ رکھوں میں کلیجے سے لگا کر تیر کو
شیر سنگھ ناز دہلوی
نگہ لطف میں ہے عقدہ کشائی مضمر
کام بگڑے ہوئے بندوں کے سنور جاتے ہیں
شیر سنگھ ناز دہلوی