ہم لکیریں کرید کر دیکھیں 
رنگ لائے گا کیا یہ سال نیا
عازم کوہلی
    ٹیگز: 
            | 2 لائنیں شیری   |
    
                                ہم نے مل جل کے گزارے تھے جو دن اچھے تھے 
لمحے وہ پھر سے جو آتے تو بہت اچھا تھا
عازم کوہلی
    ٹیگز: 
            | 2 لائنیں شیری   |
    
                                جو ہوا جیسا ہوا اچھا ہوا 
جب جہاں جو ہو گیا اچھا ہوا
عازم کوہلی
    ٹیگز: 
            | 2 لائنیں شیری   |
    
                                کون باندھے گا مری بکھری ہوئی امید کو 
کھل رہا ہے اب تو ہر حلقہ مری زنجیر کا
عازم کوہلی
    ٹیگز: 
            | 2 لائنیں شیری   |
    
                                کون جانے کس گھڑی یاں کیا سے کیا ہو کر رہے 
خوف سا اک درمیاں ہوتا ہے تیرے شہر میں
عازم کوہلی
    ٹیگز: 
            | 2 لائنیں شیری   |
    
                                میں جی بھر کے رویا تو آرام آیا 
مرا غم ہی آخر مرے کام آیا
عازم کوہلی
    ٹیگز: 
            | 2 لائنیں شیری   |
    
                                مرے ہر زخم پر اک داستاں تھی اس کے ظلموں کی 
مرے خوں بار دل پر اس کے ہاتھوں کا نشاں بھی تھا
عازم کوہلی
    ٹیگز: 
            | 2 لائنیں شیری   |
    
                                
