EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

اچھی پی لی خراب پی لی
جیسی پائی شراب پی لی

ریاضؔ خیرآبادی




اہل حرم سے کہہ دو کہ بگڑی نہیں ہے بات
سب رند جانتے ہیں ابھی پارسا مجھے

ریاضؔ خیرآبادی




ایسی ہی انتظار میں لذت اگر نہ ہو
تو دو گھڑی فراق میں اپنی بسر نہ ہو

ریاضؔ خیرآبادی




اللہ رے نازکی کہ جواب سلام میں
ہاتھ اس کا اٹھ کے رہ گیا مہندی کے بوجھ سے

ریاضؔ خیرآبادی




اذاں کا کام چل جائے جو ناقوس برہمن سے
بڑا یہ بوجھ اترے اے موذن تیری گردن سے

ریاضؔ خیرآبادی




بڑے پاک طینت بڑے صاف باطن
ریاضؔ آپ کو کچھ ہمیں جانتے ہیں

ریاضؔ خیرآبادی




باغباں کام ہمیں کیا ہے وہ اجڑے کہ رہے
جب ہمیں باغ سے نکلے تو نشیمن کیسا

ریاضؔ خیرآبادی