قمرؔ اپنے داغ دل کی وہ کہانی میں نے چھیڑی
کہ سنا کئے ستارے مرا رات بھر فسانہ
قمر جلالوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
قمرؔ کسی سے بھی دل کا علاج ہو نہ سکا
ہم اپنا داغ دکھاتے رہے زمانے کو
قمر جلالوی
ٹیگز:
| دل |
| 2 لائنیں شیری |
قمرؔ ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائی
چلے ہو چاندنی شب میں انہیں بلانے کو
قمر جلالوی
ٹیگز:
| رسوائی |
| 2 لائنیں شیری |
روشن ہے میرا نام بڑا نامور ہوں میں
شاہد ہیں آسماں کے ستارے قمر ہوں میں
قمر جلالوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
روئیں گے دیکھ کر سب بستر کی ہر شکن کو
وہ حال لکھ چلا ہوں کروٹ بدل بدل کر
قمر جلالوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
رسوا کرے گی دیکھ کے دنیا مجھے قمرؔ
اس چاندنی میں ان کو بلانے کو جائے کون
قمر جلالوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شب کو مرا جنازہ جائے گا یوں نکل کر
رہ جائیں گے سحر کو دشمن بھی ہاتھ مل کر
قمر جلالوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |