رکھ دی ہے اس نے کھول کے خود جسم کی کتاب
سادہ ورق پہ لے کوئی منظر اتار دے
پریم کمار نظر
اسی کے ذکر سے ہم شہر میں ہوئے بد نام
وہ ایک شخص کہ جس سے ہماری بول نہ چال
پریم کمار نظر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
آخر اس کی سوکھی لکڑی ایک چتا کے کام آئی
ہرے بھرے قصہ سنتے تھے جس پیپل کے بارے میں
پریم واربرٹنی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کبھی کھولے تو کبھی زلف کو بکھرائے ہے
زندگی شام ہے اور شام ڈھلی جائے ہے
پریم واربرٹنی
تم نے لکھا ہے مرے خط مجھے واپس کر دو
ڈر گئیں حسن دلآویز کی رسوائی سے
پریم واربرٹنی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
میری تنہائی کی پگڈنڈی پر
میرے ہمراہ خدا رہتا ہے
پرتپال سنگھ بیتاب
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
چلتے چلتے اکثر رک کر سوچا بھی
کیا منزل پر یاد رہے گا رستا بھی
پوجا بھاٹیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |