اس قدر آپ کا عتاب رہے
دل کو میرے نہ اضطراب رہے
نظام رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جو جو مزے کیے ہیں زباں سے میں کیا کہوں
پاس اپنے آج تک ترے منہ کا اگال ہے
نظام رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جو کہ ناداں ہے وہ کیا جانے تری چاہت کی قدر
اے پری دیوانہ بننا کام ہے ہشیار کا
نظام رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جو کچھ اشارے ہوتے ہیں سب دیکھتا ہوں میں
ساری شرارت آپ کی میری نظر میں ہے
نظام رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کہیں اس بزم تک رسائی ہو
پھر کوئی دیکھے اہتمام مرا
نظام رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
خوشبو وہ پسینے کی تری یاد نہ آ جائے
گل کیسا کبھی عطر بھی سونگھا نہ کریں گے
نظام رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کس کا ہے انتظار کہاں دھیان ہے لگا
کیوں چونک چونک جاتے ہو آواز پا کے ساتھ
نظام رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |