EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

کل بوسۂ پا ہم نے لیا تھا سو نہ آیا
شاید کہ وہ بوسہ ہی ہوا آبلۂ پا

نظیر اکبرآبادی




کل نظیرؔ اس نے جو پوچھا بزبان پنجاب
نیہ وچ مینڈی اے کی حال تسادا وے میاں

نظیر اکبرآبادی




کل شب وصل میں کیا جلد بجی تھیں گھڑیاں
آج کیا مر گئے گھڑیال بجانے والے

نظیر اکبرآبادی




کمال عشق بھی خالی نہیں تمنا سے
جو ہے اک آہ تو اس کو بھی ہے اثر کی طلب

نظیر اکبرآبادی




خفا دیکھا ہے اس کو خواب میں دل سخت مضطر ہے
کھلا دے دیکھیے کیا کیا گل تعبیر خواب اپنا

نظیر اکبرآبادی




خدا کے واسطے گل کو نہ میرے ہاتھ سے لو
مجھے بو آتی ہے اس میں کسی بدن کی سی

نظیر اکبرآبادی




کس کو کہئے نیک اور ٹھہرائیے کس کو برا
غور سے دیکھا تو سب اپنے ہی بھائی بند ہیں

نظیر اکبرآبادی