ترک تعلقات کا کچھ ان کو غم نہیں
ہم تو شکست عہد وفا سے ملول ہیں
محمد ایوب ذوقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ان کی نگاہ لطف کی تاثیر کیا کہوں
ذرے کو آفتاب بنا کر چلے گئے
محمد ایوب ذوقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
انہیں خدا کا عمل شرمسار کر دے گا
بچھا رہے ہیں جو کانٹے کسی کی راہوں میں
محمد ایوب ذوقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وجہ سکوں نہ بن سکیں حسن کی دل نوازیاں
بڑھ گئیں اور الجھنیں تم نے جو مسکرا دیا
محمد ایوب ذوقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ابھی دکھاؤ نہ تصویر زندگی اس کو
یہ بچپنا ہے ابھی مسکرانا چاہتا ہے
مجاہد فراز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
فساد، قتل، تعصب، فریب، مکاری
سفید پوشوں کی باتیں ہیں کیا بتاؤں میں
مجاہد فراز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مجھے کیا ملا ہے بتاؤں کیا
مجھے کیا دیا ہے سناؤں کیا
مکیش عالم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

