نہ انتظار کرو کل کا آج درج کرو
خموشی توڑ دو اور احتجاج درج کرو
مرزا اطہر ضیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تمام شہر میں بکھرا پڑا ہے میرا وجود
کوئی بتائے بھلا کس طرح چنوں خود کو
مرزا اطہر ضیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تیری دہلیز پہ اقرار کی امید لیے
پھر کھڑے ہیں ترے انکار کے مارے ہوئے لوگ
مرزا اطہر ضیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تو نے اے وقت پلٹ کر بھی کبھی دیکھا ہے
کیسے ہیں سب تری رفتار کے مارے ہوئے لوگ
مرزا اطہر ضیا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے
ؔمرزا عظیم بیگ عظیم
اے مصور شتاب ہو کہ ابھی
اس کا نقشہ دھیان میں کچھ ہے
مرزا اظفری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اظفریؔ غنچۂ دل بند اور آئی ہے بہار
سیر گل کو کہ یہ شاید بہ تکلف کھل لے
مرزا اظفری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

