چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارا
رہنے کو گھر نہیں ہے سارا جہاں ہمارا
مجید لاہوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
لیڈری میں بھلا ہوا ان کا
بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
مجید لاہوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مرغیاں کوفتے مچھلی بھنے تیتر انڈے
کس کے گھر جائے گا سیلاب غذا میرے بعد
مجید لاہوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
افسوس جن کے دم سے ہر اک سو ہیں نفرتیں
ہم نے تعلقات انہیں سے بڑھا لیے
ماجد دیوبندی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ان آنسوؤں کی حفاظت بہت ضروری ہے
اندھیری رات میں جگنو بھی کام آتے ہیں
ماجد دیوبندی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جس کو چاہیں بے عزت کر سکتے ہیں
آپ بڑے ہیں آپ کو یہ آسانی ہے
ماجد دیوبندی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
خزاں کا ذکر تو میری زباں پہ تھا ہی نہیں
بہار کرتی ہے ماتم ترے حوالے سے
ماجد دیوبندی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

