ترے ستم کی زمانہ دہائی دیتا ہے
کبھی یہ شور تجھے بھی سنائی دیتا ہے
خاقان خاور
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہ سنور سکتا ہے معقول بھی ہو سکتا ہے
میرا اندازہ مری بھول بھی ہو سکتا ہے
خاقان خاور
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ رنگ رنگ پرندے ہی ہم سے اچھے ہیں
جو اک درخت پہ رہتے ہیں بیلیوں کی طرح
خاقان خاور
ٹیگز:
| پیارے |
| 2 لائنیں شیری |
یوں ہراساں ہیں مسافر بستیوں کے درمیاں
ہو گئی ہو شام جیسے جنگلوں کے درمیاں
خاقان خاور
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
برہمی حسن کو کچھ اور جلا دیتی ہے
وہ جمالی تیرا چہرہ وہ جلالی آنکھیں
خار دہلوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
چشم گریاں کی آبیاری سے
دل کے داغوں پہ پھر بہار آئی
خار دہلوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
چپکے سے سہہ رہا ہوں ستم تیرے بے وفا
میری خطا تو جب ہو کہ چوں کر رہا ہوں میں
خار دہلوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

