اس شعلہ خو کو دیکھ ہوا شیخ کا یہ حال
جبے کو آگ لگ اٹھی عمامہ جل گیا
جرأت قلندر بخش
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اسلام سے برگشتہ نہ ہوتے بخدا ہم
گر عشق بتاں طبع کے مرغوب نہ ہوتا
جرأت قلندر بخش
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جب تلک ہم نہ چاہتے تھے تجھے
تب تک ایسا ترا جمال نہ تھا
جرأت قلندر بخش
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جہاں کے باغ میں ہم بھی بہار دکھلاتے
یہ رنگ غنچہ جو اپنی گرہ میں زر ہوتا
جرأت قلندر بخش
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جہاں کچھ درد کا مذکور ہوگا
ہمارا شعر بھی مشہور ہوگا
جرأت قلندر بخش
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جلد خو اپنی بدل ورنہ کوئی کر کے طلسم
آ کے دل اپنا ترے دل سے بدل جاؤں گا
جرأت قلندر بخش
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جلدی طلب بوسہ پہ کیجے تو کہے واہ
ایسا اسے کیا سمجھے ہو تم منہ کا نوالا
جرأت قلندر بخش
ٹیگز:
| بوسا |
| 2 لائنیں شیری |

