EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

کسے خبر تھی کہ لے کر چراغ مصطفوی
جہاں میں آگ لگاتی پھرے گی بو لہبی

جمیلؔ مظہری




نہیں افسوں ہی کو افسانے کی منزل معلوم
غلط آغاز کا ہوتا ہی ہے انجام غلط

جمیلؔ مظہری




بدلے گی کائنات مری بات مان لو
مجھ سے ملاؤ ہات مری بات مان لو

جمیل عثمان




ہے زندگی بغیر تمہارے اک اضطراب
دے دو اسے ثبات مری بات مان لو

جمیل عثمان




ہم راز دل چھپاتے مگر اپنی زندگی
پوری کھلی کتاب اگر ہو تو کیا کریں

جمیل عثمان




کس نے کہا ہے تم سے کہ تا عمر ساتھ دو
ہے چار دن کی بات مری بات مان لو

جمیل عثمان




سو جائیے حضور کہ اب رات ہو گئی
جو بات ہونے والی تھی وہ بات ہو گئی

جمیل عثمان