EN हिंदी
اور کچھ لفظ گڑھوں صنعت ایہام غلط | شیح شیری
aur kuchh lafz gaDhun sanat-e-iham ghalat

غزل

اور کچھ لفظ گڑھوں صنعت ایہام غلط

جمیلؔ مظہری

;

اور کچھ لفظ گڑھوں صنعت ایہام غلط
ہے یہ خود اپنی خودی اس کا خدا نام غلط

جنبشیں اس کی غلط ہیں کہ خود ابرو میں ہے خم
اس کی تعمیل میں یہ گردش ایام غلط

یہ سفر کیا کہ جہاں چھاؤں ملی بیٹھ گئے
دھوپ کتنی ہی کڑی ہو مگر آرام غلط

ہوس دانہ اگر ہے تو سوئے دام چلو
ہوس دانہ و اندیشگئ دام غلط

اس سے بہتر تھی کہیں گوشۂ آرام میں نیند
یہ سفر کیا کہ ہر اک راہ ہر اک گام غلط

نہیں افسوں ہی کو افسانے کی منزل معلوم
غلط آغاز کا ہوتا ہی ہے انجام غلط

مظہریؔ چل نہ سکے وقت سبک گام کے ساتھ
ہم سفر پیروئ وقت سبک گام غلط