تو نہ ہو یہ تو ہو نہیں سکتا
میرا کیا تھا ہوا ہوا نہ ہوا
اسماعیلؔ میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
الٹی ہر ایک رسم جہان شعور ہے
سیدھی سی اک غزل مجھے لکھنی ضرور ہے
اسماعیلؔ میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اسی کا وصف ہے مقصود شعر خوانی سے
اسی کا ذکر ہے منشا غزل سرائی کا
اسماعیلؔ میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اٹھا حجاب تو بس دین و دل دیئے ہی بنی
جناب شیخ کو دعویٰ تھا پارسائی کا
اسماعیلؔ میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
واں سجدۂ نیاز کی مٹی خراب ہے
جب تک کہ آب دیدہ سے تازہ وضو نہ ہو
اسماعیلؔ میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یا وفا ہی نہ تھی زمانہ میں
یا مگر دوستوں نے کی ہی نہیں
اسماعیلؔ میرٹھی
یاران بزم دہر میں کیا کیا تپاک تھا
لیکن جب اٹھ گئے تو نہ بار دگر ملے
اسماعیلؔ میرٹھی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

