اب قفس اور گلستاں میں کوئی فرق نہیں
ہم کو خوشبو کی طلب ہے یہ صبا جانتی ہے
عابد ودود
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہم فقیروں کا پیرہن ہے دھوپ
اور یہ رات اپنی چادر ہے
عابد ودود
ہم کسی سلطاں کے تابع نہیں عابدؔ ودود
ہم وہ کہتے ہیں جو اپنے دل پہ ہے گزری ہوئی
عابد ودود
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اس اعتبار پہ کاٹی ہے ہم نے عمر عزیز
سحر کا وقت اجالے بھی ساتھ لائے گا
عابد ودود
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کوئی منظر بھی نہیں اچھا لگا
اب کے آنکھوں میں ہے ویرانی بہت
عابد ودود
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مگر یہ تیرگی جانے کا نام لیتی نہیں
میں نور بانٹتا سوز نہاں کی زد میں ہوں
عابد ودود
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
میں بارشوں میں بہت بھیگتا رہا عابدؔ
سلگتی دھوپ میں اک چھت بہت ضروری ہے
عابد ودود
ٹیگز:
| دھپ |
| 2 لائنیں شیری |