فلک سے کیسے مرا غم دکھائی دے گا تجھے
کبھی زمین پہ آ اور زمیں سے دیکھ مجھے
عابد ملک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہزار طعنے سنے گا خجل نہیں ہوگا
یہ وہ ہجوم ہے جو مشتعل نہیں ہوگا
عابد ملک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
میاں یہ عشق تو سب ٹوٹ کر ہی کرتے ہیں
کسی سے ہجر اگر والہانہ ہو جائے
عابد ملک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
نکال لائے ہیں سب لوگ اس کے عکس میں نقص
یہ آئینہ ابھی تیار ہونے والا ہے
عابد ملک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پوچھتا پھرتا ہوں میں اپنا پتہ جنگل سے
آخری بار درختوں نے مجھے دیکھا تھا
عابد ملک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سب مجھے ڈھونڈنے نکلے ہیں بجھا کر آنکھیں
بات نکلی ہے کہ میں خواب میں پایا گیا ہوں
عابد ملک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ محبت کوئی انجان سی شے ہوتی تھی
کیا یہ کم ہے کہ اسے تیری بدولت سمجھے
عابد ملک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |