EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

نکلے ہیں گھر سے دیکھنے کو لوگ ماہ عید
اور دیکھتے ہیں ابروئے خم دار کی طرف

پروین ام مشتاق




پو پھٹتے ہی ریاضؔ جہاں خلد بن گیا
غلمان مہر ساتھ لئے آئی حور صبح

پروین ام مشتاق




پی بادۂ احمر تو یہ کہنے لگا گل رو
میں سرخ ہوں تم سرخ زمیں سرخ زماں سرخ

پروین ام مشتاق




سنتے سنتے واعظوں سے ہجو مے
ضعف سا کچھ آ گیا ایمان میں

پروین ام مشتاق




ٹھہر جاؤ بوسے لینے دو نہ توڑو سلسلہ
ایک کو کیا واسطہ ہے دوسرے کے کام سے

پروین ام مشتاق




اسی دن سے مجھے دونوں کی بربادی کا خطرہ تھا
مکمل ہو چکے تھے جس گھڑی ارض و سما بن کر

پروین ام مشتاق




واعظ کو لعن طعن کی فرصت ہے کس طرح
پوری ابھی خدا کی طرف لو لگی نہیں

پروین ام مشتاق