زندگی پھیلی ہوئی تھی شام ہجراں کی طرح
کس کو اتنا حوصلہ تھا کون جی کر دیکھتا
احمد فراز
ٹیگز:
| زندگی |
| 2 لائنیں شیری |
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
احمد فراز
ٹیگز:
| شکوہ |
| 2 لائنیں شیری |
زندگی تیری عطا تھی سو ترے نام کی ہے
ہم نے جیسے بھی بسر کی ترا احساں جاناں
احمد فراز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اپنا سایہ تو میں دریا میں بہا آیا تھا
کون پھر بھاگ رہا ہے مرے پیچھے پیچھے
احمد فرید
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سامنے پھر مرے اپنے ہیں سو میں جانتا ہوں
جیت بھی جاؤں تو یہ جنگ میں ہارا ہوا ہوں
احمد فرید
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سب پہ کھلنے کی ہمیں ہی آرزو شاید نہ تھی
ایک دو ہوں گے کہ ہم جن پر فقیرانہ کھلے
احمد فرید
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زخم گنتا ہوں شب ہجر میں اور سوچتا ہوں
میں تو اپنا بھی نہ تھا کیسے تمہارا ہوا ہوں
احمد فرید
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |