یہ تیرا تاج نہیں ہے ہماری پگڑی ہے
یہ سر کے ساتھ ہی اترے گی سر کا حصہ ہے
خوشبیر سنگھ شادؔ
ذرا یہ دھوپ ڈھل جائے تو ان کا حال پوچھیں گے
یہاں کچھ سائے اپنے آپ کو پیکر بتاتے ہیں
خوشبیر سنگھ شادؔ
گالیاں غیر سے سناتے ہو
ہاں میاں اور تم سے کیا ہوگا
خواجہ امین الدین امین
میں در گزرا صاحب سلامت سے بھی
خدا کے لئے اتنا برہم نہ ہو
خواجہ امین الدین امین
صبح گر صبح قیامت ہو تو کچھ پروا نہیں
ہجر کی جب رات ایسی بے قراری میں کٹی
خواجہ امین الدین امین
ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی
اب تو آ جا اب تو خلوت ہو گئی
خواجہ عزیز الحسن مجذوب
ہم ترا نزع تلک جور سہے جاتے ہیں
یاد آئیں گے بہت اتنا کہے جاتے ہیں
خواجہ میر امانی

