پرندے لڑ ہی پڑے جائیداد پر آخر
شجر پہ لکھا ہوا ہے شجر برائے فروخت
افضل خان
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ساتھیو اب مجھے رستے میں اترنا ہوگا
ڈوبتی ناؤ بچانے کا نہیں حل کوئی اور
افضل خان
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سزائے موت پہ فریاد سے تو بہتر ہے
گلے لگا کے کہوں دار کو مبارک باد
افضل خان
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شکست زندگی ویسے بھی موت ہی ہے نا
تو سچ بتا یہ ملاقات آخری ہے نا
افضل خان
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تبھی تو میں محبت کا حوالاتی نہیں ہوتا
یہاں اپنے سوا کوئی ملاقاتی نہیں ہوتا
افضل خان
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تیرے جانے سے زیادہ ہیں نہ کم پہلے تھے
ہم کو لاحق ہیں وہی اب بھی جو غم پہلے تھے
افضل خان
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تری مسند پہ کوئی اور نہیں آ سکتا
یہ مرا دل ہے کوئی خالی اسامی تو نہیں
افضل خان
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |