کشتۂ ضبط فغاں نغمۂ بے ساز و صدا
اف وہ آنسو جو لہو بن کے ٹپکتا ہوگا
حنیف اخگر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
لوگ ملنے کو چلے آتے ہیں دیوانے سے
شہر کا ایک تعلق تو ہے ویرانے سے
حنیف اخگر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
نگاہیں پھیرنے والے یہ نظریں اٹھ ہی جاتی ہیں
کبھی بیگانگی وجہ شناسائی بھی ہوتی ہے
حنیف اخگر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پل بھر نہ بجلیوں کے مقابل ٹھہر سکے
اتنا بھی کم سواد مرا آشیاں کہاں
حنیف اخگر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پوچھتی رہتی ہے جو قیصر و کسریٰ کا مزاج
شان یہ خاک نشینوں میں کہاں سے آئی
حنیف اخگر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شامل ہوئے ہیں بزم میں مثل چراغ ہم
اب صبح تک جلیں گے لگاتار دیکھنا
حنیف اخگر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شدید تند ہوائیں ہیں کیا کیا جائے
سکوت غم کی صدائیں ہیں کیا کیا جائے
حنیف اخگر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

