EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

تمہارے لوگ کہتے ہیں کمر ہے
کہاں ہے کس طرح کی ہے کدھر ہے

آبرو شاہ مبارک




تمہاری دیکھ کر یہ خوش خرامی آب رفتاری
گیا ہے بھول حیرت سیں پیا پانی کے تئیں بہنا

آبرو شاہ مبارک




اس وقت دل پہ کیوں کے کہوں کیا گزر گیا
بوسہ لیتے لیا تو سہی لیک مر گیا

آبرو شاہ مبارک




اس وقت جان پیارے ہم پاوتے ہیں جی سا
لگتا ہے جب بدن سے تیرے بدن ہمارا

آبرو شاہ مبارک




وصل کی عرض کا جب وقت کبھی پاتا ہوں
جا ہیں خاموشی سیں تب لب مرے آپس میں مل

آبرو شاہ مبارک




یارو ہمارا حال سجن سیں بیاں کرو
ایسی طرح کرو کہ اسے مہرباں کرو

آبرو شاہ مبارک




یوں آبروؔ بناوے دل میں ہزار باتیں
جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوے

آبرو شاہ مبارک