نہا کر بھیگے بالوں کو سکھاتی
چھتوں پر لڑکیاں اچھی لگی ہیں
محمد علوی
مرنے کے ڈر سے اور کہاں تک جئے گا تو
جینے کے دن تمام ہوئے انتقال کر
محمد علوی
موت بھی دور بہت دور کہیں پھرتی ہے
کون اب آ کے اسیروں کو رہائی دے گا
محمد علوی
موت نہ آئی تو علویؔ
چھٹی میں گھر جائیں گے
محمد علوی
ملا ہمیں بس ایک خدا
اور وہ بھی بے درد ملا
محمد علوی
مرے ہونے نے مجھ کو مار ڈالا
نہیں تھا تو بہت محفوظ تھا میں
محمد علوی
منہ زبانی قرآن پڑھتے تھے
پہلے بچے بھی کتنے بوڑھے تھے
محمد علوی
مطمئن ہے وہ بنا کر دنیا
کون ہوتا ہوں میں ڈھانے والا
محمد علوی
پر تول کے بیٹھی ہے مگر اڑتی نہیں ہے
تصویر سے چڑیا کو اڑا دینا چاہیئے
محمد علوی

