EN हिंदी
مصداق اعظمی شیاری | شیح شیری

مصداق اعظمی شیر

5 شیر

اے مرے مونس و غم خوار مجھے مرنے دے
بات اب حکم کی تعمیل تک آ پہنچی ہے

مصداق اعظمی




فقط ملنا ملانا کم ہوا ہے
ہماری دوستی ٹوٹی نہیں ہے

مصداق اعظمی




غار والوں کی طرح نکلا ہے وہ کمرے سے آج
اس کو اس دنیا کی تبدیلی کا اندازہ نہیں

مصداق اعظمی




اک تبسم کا بھرم آباد ہونٹوں پر کئے
جی رہے ہیں لوگ اپنی اپنی ویرانی کے ساتھ

مصداق اعظمی




خوش نما منظر بھی سب دھندھلے نظر آتے ہیں یار
جب دلوں میں بھی اتر جاتی ہے صحراؤں کی خاک

مصداق اعظمی