آنکھوں میں بسے ہو تم آنکھوں میں عیاں ہو کر
دل ہی میں نہ رہ جاؤ آنکھوں سے نہاں ہو کر
فرحت کانپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دولت عہد جوانی ہو گئے
چند لمحے جو کہانی ہو گئے
فرحت کانپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دل کی راہیں جدا ہیں دنیا سے
کوئی بھی راہبر نہیں ہوتا
فرحت کانپوری
دنیا نے خوب سمجھا دنیا نے خوب پرکھا
میری نظر کو دیکھا جب آپ کی نظر سے
فرحت کانپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
فرحتؔ ترے نغموں کی وہ شہرت ہے جہاں میں
واللہ ترا رنگ سخن یاد رہے گا
فرحت کانپوری
ٹیگز:
| شھرا |
| 2 لائنیں شیری |
ہستی کا راز کیا ہے غم ہست و بود ہے
عالم تمام دام رسوم و قیود ہے
فرحت کانپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |