EN हिंदी
چاند شیاری | شیح شیری

چاند

29 شیر

دور کے چاند کو ڈھونڈو نہ کسی آنچل میں
یہ اجالا نہیں آنگن میں سمانے والا

ندا فاضلی




فلک پہ چاند ستارے نکلنے ہیں ہر شب
ستم یہی ہے نکلتا نہیں ہمارا چاند

پنڈت جواہر ناتھ ساقی




اتنے گھنے بادل کے پیچھے
کتنا تنہا ہوگا چاند

پروین شاکر




مجھے یہ ضد ہے کبھی چاند کو اسیر کروں
سو اب کے جھیل میں اک دائرہ بنانا ہے

شہباز خواجہ




چاند سے تجھ کو جو دے نسبت سو بے انصاف ہے
چاند کے منہ پر ہیں چھائیں تیرا مکھڑا صاف ہے

شیخ ظہور الدین حاتم




ہم سفر ہو تو کوئی اپنا سا
چاند کے ساتھ چلو گے کب تک

شہرت بخاری




اک چاند ہے آوارہ و بیتاب و فلک تاب
اک چاند ہے آسودگیٔ ہجر کا مارا

سید امین اشرف