ہندوستاں میں دھوم ہے کس کی زبان کی
وہ کون ہے ریاضؔ کو جو جانتا نہیں
ریاضؔ خیرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اس حج میں وہ بت بھی ساتھ ہوگا
یہ سچ ہے ریاضؔ تو گئے ہم
ریاضؔ خیرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اس سے اچھے دشت صحرا اس سے اچھے گرد باد
عالم وحشت میں میرا گھر کوئی گھر رہ گیا
ریاضؔ خیرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اس واسطے کہ آؤ بھگت میکدے میں ہو
پوچھا جو گھر کسی نے تو کعبہ بتا دیا
ریاضؔ خیرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
| 2 لائنیں شیری |
اس واسطے کہ آؤ بھگت میکدے میں ہو
پوچھا جو گھر کسی نے تو کعبہ بتا دیا
ریاضؔ خیرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
| 2 لائنیں شیری |
اتنی پی ہے کہ بعد توبہ بھی
بے پیے بے خودی سی رہتی ہے
ریاضؔ خیرآبادی
جام ہے توبہ شکن توبہ مری جام شکن
سامنے ڈھیر ہیں ٹوٹے ہوئے پیمانوں کے
ریاضؔ خیرآبادی