ناز ادھر دل کو اڑا لینے کی گھاتوں میں رہا
میں ادھر چشم سخن گو تری باتوں میں رہا
ناطق گلاوٹھی
نظر آتا نہیں اب گھر میں وہ بھی اف رے تنہائی
اک آئینہ میں پہلے آدمی تھا میری صورت کا
ناطق گلاوٹھی
پابند دیر ہو کے بھی بھولے نہیں ہیں گھر
مسجد میں جا نکلتے ہیں چوری چھپی سے ہم
ناطق گلاوٹھی
پہلی باتیں ہیں نہ پہلے کی ملاقاتیں ہیں
اب دنوں میں وہ رہا لطف نہ راتوں میں رہا
ناطق گلاوٹھی
پہنچائے گا نہیں تو ٹھکانے لگائے گا
اب اس گلی میں غیر کو رہبر بنائیں گے
ناطق گلاوٹھی
پھر چاک دامنی کی ہمیں قدر کیوں نہ ہو
جب اور دوسرا نہیں کوئی لباس پاس
ناطق گلاوٹھی
رہ کے اچھا بھی کچھ بھلا نہ ہوا
میں برا ہو گیا برا نہ ہوا
ناطق گلاوٹھی