مجنوں سے جو نفرت ہے دیوانی ہے تو لیلیٰ
وہ خاک اڑاتا ہے لیکن نہیں دل میلا
ناطق گلاوٹھی
میرے سینہ میں نہیں ہے تو یہ سمجھو کہ نہ تھا
پوچھتے کیا ہو جو ہوتا تو یہیں دل ہوتا
ناطق گلاوٹھی
مل گئے تم ہاتھ اٹھا کر مجھ کو سب کچھ مل گیا
آج تو گھر لوٹ لائی ہے دعا تاثیر کی
ناطق گلاوٹھی
ملے مراد ہماری مگر ملے بھی کہیں
خدا کرے مگر ایسا خدا نہیں کرتا
ناطق گلاوٹھی
مجھ کو معلوم ہوا اب کہ زمانہ تم ہو
مل گئی راہ سکوں گردش دوراں کے قریب
ناطق گلاوٹھی
مجھ سے ناراض ہیں جو لوگ وہ خوش ہیں ان سے
میں جدا چیز ہوں ناطقؔ مرے اشعار جدا
ناطق گلاوٹھی
نہ مے کشی نہ عبادت ہماری عادت ہے
کہ سامنے کوئی کام آ گیا تو کر لینا
ناطق گلاوٹھی