EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

ہو گیا ہوں میں نقاب روئے روشن پر فقیر
چاہئے تہ بند مجھ کو چادر مہتاب کا

منیرؔ  شکوہ آبادی




ہو گیا معمور عالم جب کیا دربار عام
تخلیہ چاہا تو دنیا صاف خالی ہو گئی

منیرؔ  شکوہ آبادی




حضور دختر رز ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں
تمام مستوں کو رعشہ ہے روبروئے شراب

منیرؔ  شکوہ آبادی




ان روزوں لطف حسن ہے آؤ تو بات ہے
دو دن کی چاندنی ہے پھر اندھیاری رات ہے

منیرؔ  شکوہ آبادی




جان دیتا ہوں مگر آتی نہیں
موت کو بھی ناز معشوقانہ ہے

منیرؔ  شکوہ آبادی




جان کر اس بت کا گھر کعبہ کو سجدہ کر لیا
اے برہمن مجھ کو بیت اللہ نے دھوکا دیا

منیرؔ  شکوہ آبادی




جاتی ہے دور بات نکل کر زبان سے
پھرتا نہیں وہ تیر جو نکلا کمان سے

منیرؔ  شکوہ آبادی