میرے گھر میں غیر کے ڈر سے کبھی چھپ جائیے
غیر کے گھر میں چھپے تھے آج کس کی ڈر سے آپ
ریاضؔ خیرآبادی
میری سج دھج تو کوئی عشق بتاں میں دیکھے
ساتھ قشقہ کے ہے زنار برہمن کیسا
ریاضؔ خیرآبادی
مرے گھر مثل تبرک کے یہ ساماں نکلا
آستیں قیس کی فرہاد کا داماں نکلا
ریاضؔ خیرآبادی
مفلسوں کی زندگی کا ذکر کیا
مفلسی کی موت بھی اچھی نہیں
ریاضؔ خیرآبادی
ناصح کے سر پر ایک لگائی تڑاق سے
پھر ہاتھ مل رہے ہیں کہ اچھی پڑی نہیں
ریاضؔ خیرآبادی
نجد میں کیا قیس کا ہے عرس آج
ننگے ننگے جمع ہیں حمام میں
ریاضؔ خیرآبادی
نگہ ناز ادھر ہے نگہ شوق ادھر
ہم تو بجلی کو ہیں بجلی سے لڑانے والے
ریاضؔ خیرآبادی
پاؤں تو ان حسینوں کا منہ چوم لوں ریاضؔ
آج ان کی گالیوں نے بڑا ہی مزا دیا
if I find these beauties, I will surely kiss
their lips for their abuses, have given me such bliss
ریاضؔ خیرآبادی
پاؤں تو ان حسینوں کے منہ چوم لوں ریاضؔ
آج ان کی گالیوں نے بڑا ہی مزا دیا
ریاضؔ خیرآبادی