EN हिंदी
ریاضؔ خیرآبادی شیاری | شیح شیری

ریاضؔ خیرآبادی شیر

103 شیر

وصل کی رات کے سوا کوئی شام
ساتھ لے کر سحر نہیں آتی

ریاضؔ خیرآبادی




وہ بولے وصل کی ہاں ہے تو پیاری پیاری رات
کہاں سے آئی یہ اللہ کی سنواری رات

ریاضؔ خیرآبادی




وہ جوبن بہت سر اٹھائے ہوئے ہیں
بہت تنگ بند قبا ہے کسی کا

ریاضؔ خیرآبادی




وہ پوچھتے ہیں شوق تجھے ہے وصال کا
منہ چوم لوں جواب یہ ہے اس سوال کا

ریاضؔ خیرآبادی




یہ کمبخت اک جہان آرزو ہے
نہ ہو کوئی ہمارا دل ہو ہم ہوں

ریاضؔ خیرآبادی




یہ مے کدہ ہے کہ مسجد یہ آب ہے کہ شراب
کوئی بھی ظرف برائے وضو نہیں باقی

ریاضؔ خیرآبادی




یہ قیس و کوہ کن کے سے فسانے بن گئے کتنے
کسی نے ٹکڑے کر کے سب ہماری داستاں رکھ دی

ریاضؔ خیرآبادی




یہ سر بہ مہر بوتلیں ہیں جو شراب کی
راتیں ہیں ان میں بند ہماری شباب کی

ریاضؔ خیرآبادی




یہ سر بہ مہر بوتلیں جو ہیں شراب کی
راتیں ہیں ان میں بند ہمارے شباب کی

ریاضؔ خیرآبادی