EN हिंदी
نظام رامپوری شیاری | شیح شیری

نظام رامپوری شیر

60 شیر

انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ
دیکھا جو مجھ کو چھوڑ دئیے مسکرا کے ہاتھ

she couldn't even stretch out with her arms upraised
seeing me she smiled and composed herself all fazed

نظام رامپوری




درباں سے آپ کہتے تھے کچھ میرے باب میں
سنتا تھا میں بھی پاس ہی در کے کھڑا ہوا

نظام رامپوری




دیکھ کر غیر کو شوخی دیکھو
مجھ سے کہتے ہیں کہ دیکھا تو نے

نظام رامپوری




دینا وہ اس کا ساغر مے یاد ہے نظامؔ
منہ پھیر کر ادھر کو ادھر کو بڑھا کے ہاتھ

نظام رامپوری




دو دن بھی اس صنم سے نہ اپنی نبھی کبھی
جب کچھ بنی تو فضل خدا سے بگڑ گئی

نظام رامپوری




دشمن سے اور ہوتیں بہت باتیں پیار کی
شکر خدا یہ ہے کہ وہ بت کم سخن ہوا

نظام رامپوری




گر کوئی پوچھے مجھے آپ اسے جانتے ہیں
ہو کے انجان وہ کہتے ہیں کہیں دیکھا ہے

نظام رامپوری




ہے خوشی انتظار کی ہر دم
میں یہ کیوں پوچھوں کب ملیں گے آپ

نظام رامپوری




حق بات تو یہ ہے کہ اسی بت کے واسطے
زاہد کوئی ہوا تو کوئی برہمن ہوا

نظام رامپوری