EN हिंदी
بہادر شاہ ظفر شیاری | شیح شیری

بہادر شاہ ظفر شیر

53 شیر

تمنا ہے یہ دل میں جب تلک ہے دم میں دم اپنے
ظفرؔ منہ سے ہمارے نام اس کا دم بہ دم نکلے

بہادر شاہ ظفر




تم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیں
ہم نے تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا دیا

you did not ever think of me even by mistake
and in your thoughts everything else I did forsake

بہادر شاہ ظفر




تو کہیں ہو دل دیوانہ وہاں پہنچے گا
شمع ہوگی جہاں پروانہ وہاں پہنچے گا

بہادر شاہ ظفر




یاں تک عدو کا پاس ہے ان کو کہ بزم میں
وہ بیٹھتے بھی ہیں تو مرے ہم نشیں سے دور

بہادر شاہ ظفر




یار تھا گلزار تھا باد صبا تھی میں نہ تھا
لائق پابوس جاناں کیا حنا تھی میں نہ تھا

بہادر شاہ ظفر




یہ چمن یونہی رہے گا اور ہزاروں بلبلیں
اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائیں گی

بہادر شاہ ظفر




یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنو
مرے فسانۂ غم کو مری زباں سے سنو

بہادر شاہ ظفر




ظفرؔ آدمی اس کو نہ جانئے گا وہ ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکا
جسے عیش میں یاد خدا نہ رہی جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا

بہادر شاہ ظفر




ظفرؔ بدل کے ردیف اور تو غزل وہ سنا
کہ جس کا تجھ سے ہر اک شعر انتخاب ہوا

بہادر شاہ ظفر