چارہ سازو مرا علاج کرو
آج کچھ درد میں کمی سی ہے
اظہر نواز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جو میرا جھوٹ ہے اکثر مرے اندر نکلتا ہے
جسے کم تر سمجھتا ہوں وہی بہتر نکلتا ہے
اظہر نواز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
خوب صورت ہے صرف باہر سے
یہ عمارت بھی آدمی سی ہے
اظہر نواز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کسی بزدل کی صورت گھر سے یہ باہر نکلتا ہے
مرا غصہ کسی کمزور کے اوپر نکلتا ہے
اظہر نواز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کوئی کردار ادا کرتا ہے قیمت اس کی
جب کہانی کو نیا موڑ دیا جاتا ہے
اظہر نواز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
محترم کہہ کے مجھے اس نے پشیمان کیا
کوئی پہلو نہ ملا جب مری رسوائی کا
اظہر نواز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مجھ کو ہر سمت لے کے جاتا ہے
ایک امکان تیرے ہونے کا
اظہر نواز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |