EN हिंदी
انیس اشفاق شیاری | شیح شیری

انیس اشفاق شیر

6 شیر

دیکھا ہے کسی آہوئے خوش چشم کو اس نے
آنکھوں میں بہت اس کی چمک آئی ہوئی ہے

انیس اشفاق




اس پہ حیراں ہیں خریدار کہ قیمت ہے بہت
میرے گوہر کی تب و تاب نہیں دیکھتے ہیں

انیس اشفاق




کیوں نہیں ہوتے مناجاتوں کے معنی منکشف
رمز بن جاتا ہے کیوں حرف دعا ہم سے سنو

انیس اشفاق




نہ میرے ہاتھ سے چھٹنا ہے میرے نیزے کو
نہ تیرے تیر کو تیری کماں میں رہنا ہے

انیس اشفاق




اس کی مٹھی میں جواہر تھے نظر میری طرف
اور مجھے پیرایۂ عرض ہنر آتا نہ تھا

انیس اشفاق




یہ خانہ ہمیشہ سے ویران ہے
کہاں کوئی دل کے مکاں میں رہا

انیس اشفاق