عشق جیسے کہیں چھونے سے بھی لگ جاتا ہو
کون بیٹھے گا بھلا آپ کے بیمار کے ساتھ
عاطف وحید یاسرؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کس کے بدن کی نرمیاں ہاتھوں کو گدگدا گئیں
دشت فراق یار کو پہلوئے یار کر دیا
عاطف وحید یاسرؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مری راکھ میں تھیں کہیں کہیں میرے ایک خواب کی کرچیاں
میرے جسم و جاں میں چھپا ہوا تری قربتوں کا خیال تھا
عاطف وحید یاسرؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
رہزنوں کے ہاتھ سارا انتظام آیا تو کیا
پھر وفا کے مجرموں میں میرا نام آیا تو کیا
عاطف وحید یاسرؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |