EN हिंदी
جستجو شیاری | شیح شیری

جستجو

26 شیر

اے شخص میں تیری جستجو سے
بے زار نہیں ہوں تھک گیا ہوں

جون ایلیا




تری تلاش میں نکلے تو اتنی دور گئے
کہ ہم سے طے نہ ہوئے فاصلے جدائی کے

جنید حزیں لاری




مجھ کو شوق جستجوئے کائنات
خاک سے عادلؔ خلا تک لے گیا

محفوظ الرحمان عادل




جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیے
تجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا

ناصر کاظمی




سب کچھ تو ہے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں نگاہیں
کیا بات ہے میں وقت پہ گھر کیوں نہیں جاتا

ندا فاضلی




جستجو کھوئے ہوؤں کی عمر بھر کرتے رہے
چاند کے ہم راہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے

پروین شاکر




جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے
اس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے

شہریار