کچھ ایسی بھی دل کی باتیں ہوتی ہیں
جن باتوں کو خلوت کم پڑ جاتی ہے
کاشف حسین غائر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کل رات جگاتی رہی اک خواب کی دوری
اور نیند بچھاتی رہی بستر مرے آگے
کاشف حسین غائر
ان ستاروں میں کہیں تم بھی ہو
ان نظاروں میں کہیں میں بھی ہوں
کاشف حسین غائر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اک دن دکھ کی شدت کم پڑ جاتی ہے
کیسی بھی ہو وحشت کم پڑ جاتی ہے
کاشف حسین غائر
ٹیگز:
| وسعت |
| 2 لائنیں شیری |
ہماری زندگی پر موت بھی حیران ہے غائرؔ
نہ جانے کس نے یہ تاریخ پیدائش نکالی ہے
کاشف حسین غائر
ٹیگز:
| سالگرہ |
| 2 لائنیں شیری |
ہمارے دل کی طرح شہر کے یہ رستے بھی
ہزار بھید چھپائے ہوئے سے لگتے ہیں
کاشف حسین غائر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |