دل نے تمنا کی تھی جس کی برسوں تک
ایسے زخم کو اچھا کر کے بیٹھ گئے
غلام مرتضی راہی
آتا تھا جس کو دیکھ کے تصویر کا خیال
اب تو وہ کیل بھی مری دیوار میں نہیں
غلام مرتضی راہی
چلے تھے جس کی طرف وہ نشان ختم ہوا
سفر ادھورا رہا آسمان ختم ہوا
غلام مرتضی راہی
چاہتا ہے وہ کہ دریا سوکھ جائے
ریت کا بیوپار کرنا چاہتا ہے
غلام مرتضی راہی
اپنی تصویر کے اک رخ کو نہاں رکھتا ہے
یہ چراغ اپنا دھواں جانے کہاں رکھتا ہے
غلام مرتضی راہی
اپنی قسمت کا بلندی پہ ستارہ دیکھوں
ظلمت شب میں یہی ایک نظارہ دیکھوں
غلام مرتضی راہی
اے مرے پایاب دریا تجھ کو لے کر کیا کروں
ناخدا پتوار کشتی بادباں رکھتے ہوئے
غلام مرتضی راہی
اب مرے گرد ٹھہرتی نہیں دیوار کوئی
بندشیں ہار گئیں بے سر و سامانی سے
غلام مرتضی راہی
اب جو آزاد ہوئے ہیں تو خیال آیا ہے
کہ ہمیں قید بھلی تھی تو سزا کیسی تھی
غلام مرتضی راہی