EN हिंदी
جیم جاذل شیاری | شیح شیری

جیم جاذل شیر

5 شیر

اشک آنکھوں سے یہ کہہ کر نکلا
یہ ترے ضبط کی حد ہے؟ حد ہے

جیم جاذل




ایک بچہ سا بے سبب جاذلؔ
بیٹھا رہتا ہے روٹھ کر مجھ میں

جیم جاذل




میں اپنے جسم کے اندر نہ دفن ہو جاؤں
مجھے وجود کے گرتے ہوئے مکاں سے نکال

جیم جاذل




رکھی تھی تصویر تمہاری آنکھوں میں
ہم نے ساری رات گزاری آنکھوں میں

جیم جاذل




زندگی تجھ کو ترے درد کے ہر اک پل کو
ہم نے جس طرح گزارا ہے خدا جانتا ہے

جیم جاذل