EN हिंदी
جتیندر ویر یخمی جے ویرؔ شیاری | شیح شیری

جتیندر ویر یخمی جے ویرؔ شیر

6 شیر

آئے ہیں سنتے کہ ایسا وقت بھی آتا ہے جب
ہو دوا یا پھر دعا کچھ کارگر ہوتا نہیں

جتیندر ویر یخمی جے ویرؔ




دکھ کٹے زحمت کٹے کٹ جائے بد حالی سبھی
وقت کاٹے نا کٹے تو کیا کریں کس سے کہیں

جتیندر ویر یخمی جے ویرؔ




خوب گہری جو لگی چوٹ تو ہم نے جانا
وقت لگتا ہے کسی درد کو جاتے جاتے

جتیندر ویر یخمی جے ویرؔ




لاکھ چاہا کہ ہو پہچان کوئی اپنی بھی
کاش ہم آپ کے ہی نام سے جانے جاتے

جتیندر ویر یخمی جے ویرؔ




میرے خوابوں کے جھروکوں کو سجاتے رہئے
نہ سہی وصل مگر یاد تو آتے رہئے

جتیندر ویر یخمی جے ویرؔ




وہ نہیں آج کل خفا ہم سے
کوئی نکلا ہے راستہ شاید

جتیندر ویر یخمی جے ویرؔ