EN हिंदी
انجم اعظمی شیاری | شیح شیری

انجم اعظمی شیر

13 شیر

کیوں ہوا مجھ کو عنایت کی نظر کا سودا
آج رسوائی ہی رسوائی ہے کچھ اور نہیں

انجم اعظمی




میری دنیا میں ابھی رقص شرر ہوتا ہے
جو بھی ہوتا ہے بہ انداز دگر ہوتا ہے

انجم اعظمی




نکلو بھی کبھی سود و زیاں سے ورنہ
کوچے میں ترے کون بھلا آئے گا

انجم اعظمی




تجھ سے پردہ نہیں مرے غم کا
تو مری زندگی کا محرم ہے

انجم اعظمی