اس الجھن کو سلجھانے کی کون سی ہے تدبیر لکھو
عشق اگر ہے جرم تو مجرم رانجھا ہے یا ہیر لکھو
الیاس عشقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کوئی قریہ کوئی دیار ہو کہیں ہم اکیلے نہیں رہے
تری جستجو میں جہاں گئے وہیں ساتھ در بدری رہی
الیاس عشقی
ٹیگز:
| ڈار باری |
| 2 لائنیں شیری |
وہی آگ اپنا نصیب تھی کہ تمام عمر جلا کیے
جو لگائی تھی کبھی عشق نے وہی آگ دل میں بھری رہی
الیاس عشقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وقت آیا تو خون سے اپنے داغ ندامت دھو لیں گے
سایۂ زلف میں جاگنے والے سایۂ دار میں سو لیں گے
الیاس عشقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |