EN हिंदी
عتیق اثر شیاری | شیح شیری

عتیق اثر شیر

5 شیر

چرا کے لائے ہیں کچھ لوگ لفظ کے موتی
انہیں وہ بیچ رہے ہیں دکاں دکاں ہو کر

عتیق اثر




مسرت اور غم دونوں کی کوئی حد ضروری ہے
کسی بھی ایک شے کا سلسلہ اچھا نہیں لگتا

عتیق اثر




قریب سے نہ گزر انتظار باقی رکھ
قرابتوں کا مگر اعتبار باقی رکھ

عتیق اثر




اٹھے جاتے ہیں دیدہ ور سبھی آہستہ آہستہ
یہ دنیا معتبر لوگوں سے خالی ہوتی جاتی ہے

عتیق اثر




وہ بات مجھ کو تو دشنام سی لگی ہے عتیقؔ
تمہارا نام لکھا کس نے بے وفاؤں میں

عتیق اثر