EN हिंदी
اخلاق بندوی شیاری | شیح شیری

اخلاق بندوی شیر

4 شیر

کسی کے لمس کی تاثیر ہے کہ برسوں بعد
مری کتابوں میں اب بھی گلاب جاگتے ہیں

اخلاق بندوی




کیا تجھے علم نہیں تیری رضا کی خاطر
میں نے کس کس کو زمانے میں خفا رکھا ہے

اخلاق بندوی




عمر لگ جاتی ہے اک گھر کو بنانے میں ہمیں
مکڑیاں روز ہی بن لیتی ہیں جالے کیسے

اخلاق بندوی




زمانے سے محبت کا ابھی تک
یہ حاصل ہے کہ کچھ حاصل نہیں ہے

اخلاق بندوی