EN हिंदी
زراب المال شیاری | شیح شیری

زراب المال

17 شیر

اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایت
دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ

مصطفیٰ خاں شیفتہ




لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے

شیخ ابراہیم ذوقؔ




اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

شعیب بن عزیز