ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کا
بس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
ارشد علی خان قلق
عالم پیری میں کیا موئے سیہ کا اعتبار
صبح صادق دیتی ہے جھوٹی گواہی رات کی
ارشد علی خان قلق
جب ہوا گرم کلام مختصر مہکا دیا
عطر کھینچا یار کے لب نے گل تقریر کا
ارشد علی خان قلق
خدا حافظ ہے اب اے زاہدو اسلام عاشق کا
بتان دہر غالب آ گئے ہیں کعبہ و دل پر
ارشد علی خان قلق
خط میں لکھی ہے حقیقت دشت گردی کی اگر
نامہ بر جنگلی کبوتر کو بنانا چاہئے
ارشد علی خان قلق
خریداریٔ جنس حسن پر رغبت دلاتا ہے
بنا ہے شوق دل دلال بازار محبت کا
ارشد علی خان قلق
خفا ہو گالیاں دو چاہے آنے دو نہ آنے دو
میں بوسے لوں گا سوتے میں مجھے لپکا ہے چوری کا
ارشد علی خان قلق
کرو تم مجھ سے باتیں اور میں باتیں کروں تم سے
کلیم اللہ ہو جاؤں میں اعجاز تکلم سے
ارشد علی خان قلق
کریں گے ہم سے وہ کیوں کر نباہ دیکھتے ہیں
ہم ان کی تھوڑے دنوں اور چاہ دیکھتے ہیں
ارشد علی خان قلق